X

English اردو

انجینئرنگ و
ٹیکنالوجی

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی

واپس

Branches

انجینئرنگ و ٹیکنالوجی

 تیز رفتار پلانٹ کوالٹی کنٹرول سسٹم میں تعمیر کیا گیا ہے یہاں ہر سنگل ٹائل معیاری کوالٹی پر مشتمل ہے ۔ کرم سرامکس لمیٹڈ جوکہ   کے مطابق ہے۔  تصدیق شدہ کمپنی ہے اور تمام عالمی معیار کی کوالٹی ISO

حال ہی میں کرم سرامکس لمیٹڈ نے فرش کے ٹائلز کی پیداوار کے لئے نیا پلانٹ نصب کیا ہے جوکہ کمپیوٹر سے بنے ہوئے حالیہ ڈیزائنز کے کئی رنگوں پر مشتمل ٹائلز فراہم کرسکے گا جس سے مارکیٹ کی موجودہ طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ہم لیزر کٹ ٹائلز تیار کررہے ہیں۔ 

اس ٹائلز یونٹ کی تجارتی پیداوار یکم نومبر  1984  ؁ء   کو شروع ہوئی تھی اور یہ مختصر مدت میں پاکستان کی مارکیٹ میں اہم حصہ دار کے طور پر سامنے آیا ۔ اس یونٹ کا پلانٹ اور مشینری فرانس کے CETIC ، CERIC اور اٹلی کے NESSETTI سے حاصل کیا گیا ہے۔ ’’کرم‘‘ ٹائلز کی طلب میں اضافہ کے سبب اس پلانٹ کو 1988 میں جدید طرز پر توسیع دی گئی کمپنی نے اپنی تحقیقی کوششوں کے ذریعہ اور ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مارکیٹنگ ٹیم کے تحت کسٹمرز کو مطمئن اور ان کی ضروریات کے مطابق پروڈکٹس فراہم کیا ہے تاکہ دوسروں پر ’’کرم‘‘ کو فوقیت دی جائے۔ کرم سرامکس لمیٹڈ مارکیٹ کا ضروری سروے بھی کررہا ہے تاکہ ضرورت کا جائزہ لیاجائے اور ایکسپورٹ مارکیٹنگ کی حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے۔ پلانٹ کو ہر تین سال بعد توسیع دی جاتی ہے تاکہ اس فیلڈ میں عالمی طور پر حالیہ ٹیکنالوجیکل تبدیلیاں لائی جاسکیں۔ 

فرش کے ٹائلز یونٹ کی تجارتی پیداوار اپریل 1992 میں شروع کی گئی تھی اس یونٹ کا پلانٹ اور مشینری اٹلی کے NESSETTI سے حاصل کی گئی اور جدید ترین آلات اور مشینری اٹلی کا SACMI سپلائی کرہا ہے ۔ کرم سرامکس کے دلکش فرش کے ٹائلز تمام عمارتوں، چاہے وہ تجارتی ہوں یا رہائشی انہیں مکمل طور پر نئی جدت دیتا ہے یہ ٹائلز پائیدار، آسانی سے صاف، داغ دھبوں سے پاک اور بجلی میں بچت دیتا ہے۔ فرش کے یہ ٹائلز ہمیشہ شاندار اور لگژری کا احساس دلاتا ہے۔ ہمارے پلانٹ کی پروڈکشن سال 2016 میں ہوگی۔

New
Arrivals